اسلام آباد: کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔
قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر برتری قائم رکھی اور پہلا سیٹ 13-25 سے جیت لیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22-25 سے کامیابی حاصل کی اور میچ میں اپنی برتری مستحکم کردی۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی قومی ٹیم نے ازبکستان کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 18-25 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم ناروے کپ 2026 میں شرکت کیلئے اوسلو پہنچ گئی
ساتھ پاکستان نے کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنی ناقابلِ شکست حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔





