قومی بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم ناروے کپ 2026 میں شرکت کے لیے ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گئی ہے، ٹیم دنیا کی سب سے بڑی یوتھ فٹبال لیگز میں سے ایک میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
قومی بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم آج ناروے کپ میں اپنا پہلا میچ ناروے کے کلب سعودا کے خلاف کھیلے گی۔
ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے جو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح کے یوتھ فٹبال ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
قومی بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم اس سے قبل ناروے کپ 2025 میں انڈر 15 کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل ختم
ناروے کپ 25 جولائی سے یکم اگست تک اوسلو میں جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے نوجوان فٹبال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔





