واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے، تاہم امریکی فضائی دفاعی نظام نے تمام میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حملے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام امریکی افواج محفوظ ہیں اور خطے میں ہائی الرٹ پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔
At 5:45 p.m. ET today, Islamic Revolutionary Guard Corps forces launched multiple ballistic missiles from Iran in an attempted surprise attack on U.S. forces based in the Middle East. All Iranian missiles were successfully intercepted. U.S. forces remain vigilant and at a high…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 28, 2026
بیان کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مختلف فوجی مشنز پر تعینات ہیں، جن میں ایران کے خلاف نافذ امریکی بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ 28 جولائی تک کی کارروائیوں کے دوران 18 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا، دو جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ مزید دو جہازوں پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی تاکہ امریکی پابندیوں اور دیگر اقدامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
There are more than 20 U.S. Navy warships operating across the Middle East supporting military missions, including strict enforcement of America’s 🇺🇸 steel wall blockade against Iran. As of July 28 CENTCOM has redirected 18 commercial vessels, disabled 2, and boarded 2 to ensure… pic.twitter.com/oPVcdQ1Rmw
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 28, 2026
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکی افواج مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔





