آج سے 4 اگست تک بارشیں ہی بارشیں، محکمۂ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی

آج سے 4 اگست تک بارشیں ہی بارشیں، محکمۂ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی

ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ بلوچستان میں فلیش فلڈ کے خدشے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے لیے ضروری سامان پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور موسم سے متعلق سرکاری اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Scroll to Top