پختون ڈیجیٹل کے نام اور لوگو کا غلط استعمال، فیک پیج کے ذریعے عوامی و سرکاری دفاتر کو گمراہ کرنے کا انکشاف

شاکر خان وزیر

شمالی وزیرستان میں ملک کےمعروف اور مقبول میڈیا پلیٹ فارم “پختون ڈیجیٹل” کے نام کا غلط فائدہ اٹھانے اور اس کے برانڈ کو نقصان پہنچانے کے لیے کچھ عناصر کی جانب سے جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے کچھ نام نہاد صحافیوں نے پختون ڈیجیٹل کی شہرت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے “پشتو ڈیجیٹل” (Pashto Digital) کے نام سے ایک فیک فیس بک پیج بنا رکھا ہے۔ اس پیج پر اصلی پختون ڈیجیٹل کا لوگو، رنگ اور گرافک تھیم ہو بہ ہو کاپی کی گئی ہے تاکہ عوام کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق یہ عناصر اس جعلی پیج کے ذریعے نہ صرف عام شہریوں بلکہ مقامی سرکاری دفاتر اور انتظامیہ کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔ ادارے کی صحافتی شناخت اور برانڈ کو استعمال کر کے من گھڑت خبریں پھیلانے اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صارفین کیلئے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اس صورتحال پر عوام سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے جعلی پیجز اور عناصر سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی خبر یا رپورٹ کی تصدیق کے لیے صرف پختون ڈیجیٹل کے اصل اور آفیشل پلیٹ فارمز پر ہی انحصارکریں۔

Scroll to Top