کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم کوئی میڈل نہ جیت سکےجبکہ سری لنکا کےایتھلیٹ رومیش تھارانگا نے 89.75 کی بہترین تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں 12 ایتھلیٹس میں نویں نمبر پر آئے، ارشد کی پہلی تھرو ضائع گئی، دوسری 77.41 میٹر، تیسری 75.39 میٹر رہی۔
85.83 میٹر کی تھرو کر ساتھ بھارت کے نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ جیت گئےجبکہ بھارت کے ہی یشویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔





