راولپنڈی: راول ڈیم میں پانی کی سطح اسپیل ویز کھول دیے گئے۔

راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے گئے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

راولپنڈی: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر خطرے کی سائرن بجادئے گئے،جس کے بعد اسپیل ویز بھی کھول دیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان قریب پہنچنے اور ڈیم میں پانی بھر جانے کے بعد اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجائے گئے۔

اسپیل ویز کھولے جانے کے بعد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1748فٹ سے تجاوزکر گئی، جب کہ ڈیم میں پانی کی گنجائش مقررہ سطح سے کم ہے۔

Scroll to Top