میٹرک نتائج

ایبٹ آباد اور کوہاٹ تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ایبٹ آباد اور کوہاٹ نے ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2026 (نویں اور دسویں جماعت) کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشنز کے مطابق بی آئی ایس ای ایبٹ آباد ایس ایس سی کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان منگل 4 اگست کو صبح 11:00 بجے کرے گاجبکہ بی آئی ایس ای کوہاٹ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان بدھ 5 اگست کو صبح 11:00 بجے ایک سرکاری تقریب کے دوران کرے گا۔

دونوں بورڈز نے کہا ہے کہ طلبہ اعلانات کے فوراً بعد اپنی متعلقہ سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن اپنے نتائج چیک کر سکیں گے۔ الیکٹرانک ڈیٹیلڈ مارکس سرٹیفکیٹس (e-DMCs) نتائج کے اعلان والے دن دوپہر 2:00 بجے سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ریگولر امیدواروں کے لیے اصل ڈی ایم سیز بعد میں علیحدہ انتظامات کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔ بی آئی ایس ای ایبٹ آباد 6 اگست سے ڈی ایم سیز تقسیم کرے گاجبکہ بی آئی ایس ای کوہاٹ نے اپنے مقرر کردہ مراکز کے ذریعے 11 اگست سے تقسیم کا شیڈول طے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا

بورڈز نے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نتائج سے متعلق معلومات صرف ان کی سرکاری ویب سائٹس اور تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل کریں۔

Scroll to Top