بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے شیڈول کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ۔
ترجمان پشاور بورڈ کے مطابق امتحانی نتائج 4 اگست کو دوپہر 2 بجے کے بعد بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، اسی روز نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
ترجمان پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بتایاکہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج پشاور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایم سیز 10 اگست سے دستیاب ہوں گی، ریگولر طلبہ اپنی متعلقہ درسگاہوں سے جب کہ پرائیویٹ طلبہ و طالبات بورڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی مقررہ لوکیشن سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کر سکیں گے۔





