آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کا سنٹرل ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت

آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کا سنٹرل ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت

 آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے سنٹرل ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کبل خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی ۔

سوات: اس موقع پر آر پی او او ڈی پی او سوات نے زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 انہوں نے زخمی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے موقع پر موجود ڈاکٹروں سے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے زیرِ علاج زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

Scroll to Top