ویزا کے مسائل کا شکار افراد کے لیے دبئی امیگریشن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مدد اور رہنمائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔
دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پریس بریفنگ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ویزا کی مشکلات میں گھرے افراد فوری طور پر دبئی امیگریشن کے “الویر سینٹر” پہنچ کر اپنے مسائل بیان کریں۔
انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن افراد کے پاس رہنے کی جگہ نہیں انہیں رہائش فراہم کی جائے گی، جبکہ کھانے پینے کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل چیک اپ اور دانتوں کے علاج کی سہولت بھی دی جائے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری کا مزید کہنا تھا کہ جو افراد اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، ان کی تمام تر پریشانیوں اور قانونی رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا۔
اس موقع پر دبئی امیگریشن نے سیاحوں اور ملازمت کے متلاشی افراد کی رہنمائی کے لیے ایک نیا سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سربراہ دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ دبئی میں موجود سیاح اور نوکری تلاش کرنے والے ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کے ہر مسئلے کو حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔





