پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

پنجگور کے علاقے گوارگو (جیوئسر) میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی کامیا بی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

گوارگو اور جیوئسر میں فتنہ الہندوستان کے مسلح افراد کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے ٹارگٹڈ پیش قدمی کی۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے بعد فورسز نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ساما ن برآمد کیا، جس میں 4 عدد آئی ای ڈی فیوز، 1 عدد آئی ای ڈی ریموٹ، 5 عدد آر پی جی راؤنڈ، 4 عدد آر پی جی فیوز، 20 میٹر ڈیٹونیٹر کورڈ، 1 عدد ہینڈ گرنیڈ، موبائل فون، واکی ٹاکی اور 4 عدد ہونڈا 125 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔

Scroll to Top