مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی کی قیمت 19600 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل مرغی کی قیمت 12 ہزار روپے فی من تھی،

لیکن مافیا کی ملی بھگت اور مہنگائی کے ہاتھوں مرغی کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ اب یہ 19600 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں رمضان میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی پرائس کنٹرول پر سخت کارروائیاں

چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بھی ملک کے لیے بڑا مسئلہ بن گئے ہیں، جہاں بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید کے موقع پر مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا پلان تیار کر لیا ہے اور اس پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ، مرغی کی پیداوار کم کرنے اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے عوام مزید پریشانی کا شکار ہیں۔

Scroll to Top