صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں فائرنگ کے واقعے کے دوران ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یارحسین کے علاقے سنوبانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیش آنے والے واقعے میں لڑکی کو گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق لڑکی کی لاش یارحسین ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ملزمان ہلاک، متعدد فرار
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ دار افراد سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔
حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔





