وانا بازار سپر مارکیٹ دھماکہ، افسوسناک خبر سامنے آگئی

نورعلی وزیر

جنوبی وزیرستان: وانا بازار کی سپر مارکیٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی جان میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں ہینڈ گرنیڈ استعمال کیا گیا، تاہم واقعے کی مکمل نوعیت اور وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات کبل واقعہ، تحقیقات میں اہم پیش رفت، حملہ آور کی شناخت ہوگئی، آئی جی خیبر پختونخوا

مقامی افراد نے وانا بازار میں مستقل پولیس تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے پیش آنے والا ایسا واقعہ امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھاتا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top