خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اسکول سے گھر واپس جانے والی تین طالبات دریائے سرن کے سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جن میں سے 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک کو مقامی افراد نے زندہ بچا لیا۔
پولیس تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے علاقے بوز بیلہ جبوڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں چھٹی کے بعد گھر کی طرف گامزن طالبات ناگہانی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئیں۔
واقعہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک طالبہ کو انتہائی زخمی حالت میں زندہ نکال لیا، جبکہ 2 طالبات کی نعشیں برآمد کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی کا خاتمہ قانونی قرار
پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سرن میں اچانک آنے والی شدید طغیانی بالائی پہاڑی مقامات پر مون سون کی طوفانی بارشوں یا ممکنہ کلاؤڈ برسٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ زندہ بچ جانے والی طالبہ کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔





