وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لیے یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے نئے نظام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سرٹیفیکیٹ کے حصول میں درپیش پیچیدہ اور طویل کارروائیوں سے نجات دلانا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت نیشنل پولیس بیورو میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اب پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے اجرٰا کا عمل نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے انجام پائے گا جس کے بعد پرانا روایتی اور دشوار طریقہ کار ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں اور شہری کی درخواستوں پربڑا فیصلہ
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا نظام مکمل طور پر آن لائن اور تیز رفتار ہے جس کے تحت شہری اب اپنے گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو کے مخصوص پورٹل پر لاگ ان ہو کر آسانی سے اپنا پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔





