پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں اور شہری کی درخواستوں پربڑا فیصلہ
اوگرا نے نئی قیمتوں کی ورکنگ مکمل کر کے سفارشات بھیج دی ہیں تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔





