یران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا تھا کہ جنگ اور پابندیوں کے ذریعے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا مگر اسے ناکامی ہوئی۔، امریکہ اور اسرائیل کی یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
تہران: ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر نے ایران کو متحد اور مضبوط بنایا ہوا ہے، ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیئے، دشمن نے سازش کی تھی کہ اڑتالیس گھنٹے میں ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا مگر تمام تر مشکلات کے باوجود ایران آج طاقتور اور باوقار ملک کہلاتا ہے۔
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ انہیں امریکہ اور اسرائیل کی یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، امریکہ ہر اس علامت کے خلاف ہے جو ایرانی عوام کو آزاد اور تخلیق
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو مستردکر دیا
کار بناتی ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ کوئی بھی قابل شخص ایران میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا کہ ایران کے زیادہ تر شہید کمانڈر اور سائنس دان سادہ زندگی گزارتے تھے۔ ان کا ذاتی گھر تک نہ تھا جو انکے بے لوث جذبے کی علامت ہے، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود قومی اتحاد نے ایران کو ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے۔
ایک سوال پر ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطے بہت مشکل ہیں مگر انکی موجودگی ایرانی عوام کے لیے غیرمعمولی طاقت کا سبب ہے، سپریم لیڈر نے اہم معاملے پر اتفاق رائے سے متعلق ماہرین کی رائے قبول کرلی تھی۔ اگر تین چوتھائی ووٹ حق میں آئے تو معاملہ قبول کرلیا جائے گا۔





