استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری ،استور میں برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

آزاد کشمیر کی وادی ،نیلم میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت برقرار ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔

کراچی میں شمال مشرقی کی سمت سے 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے ۔

Scroll to Top