پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، ملک کے مختلف شہروں میں خوشیاں منائی جا رہیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد ملک بھر میں جشن، سڑکوں پر نصب ڈیجیٹل اسکرینوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی کے موقع پر اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں، سڑکوں پر نصب ڈیجیٹل اسکرینوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تصاویر آویزاں، وزیراعظم پاکستان، سعوی ولی عہد ، ترک صدر اور صدر فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد: اس تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں ، مرکزی شاہراہوں پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے جھنڈوں پر مشتمل پوسٹرز نصب کئے گئے ہیں، ان پوسٹرز میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز بھی آویزان کئے گئے ہیں ۔

پوسٹرز میں معاہدے کے وقت دستخط کی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردووان موجود نظر آ رہے ہیں ، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے ۔

ان پوسٹرز میں سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی لگائی گئی ہیں ۔

  یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ روز تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا ، جس پر وزیراعظم شہبازشریف ، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردووان نے دستخط کئے ۔

Scroll to Top