جنوبی کوریا آخری ہاکی ٹیسٹ میں کامیاب، سیریز 1۔3 سے پاکستان کے نام

پاکستان نے جنوبی کوریا سے ہاکی ٹیسٹ سیریز 1-3 سے جیت لی

جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہاکی سیریز کے آخری میچ میں دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا، سیریز میں کامیابی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے چار میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔

اسلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی، جنوبی کوریا کی جانب سے یانگ جی ہن، او سییانگ، لم ڈوین، کم ہائن کانگ اور کم یانگ بک نے گول کیے۔

 یہ بھی پڑھیں : ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

پاکستان سیریز میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکی ہے اس لیے پی ایچ ایف نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان کی جانب سے محمد احمد اور غلام مصطفیٰ گول کرنے میں کامیاب ہوئے، پاکستان نے 4 میچز کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی۔

Scroll to Top