فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کوششوں سے مشترکہ دفاعی معاہدہ ممکن ہوا، وزیراعظم شہبازشریف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کوششوں سے مشترکہ دفاعی معاہدہ ممکن ہوا، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کو اپنے لیے باعثِ فخر اور اعزاز قرار دیاہے ۔

اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنے عزیز بھائیوں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر اس دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مابین گہرے ایمان، باہمی دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم نے دعا کی کہ حرمین شریفین کے مبارک سائے میں ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن، استحکام اور ترقی کا ضامن بنے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ ثابت ہو۔

  یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت یہ اہم قومی ہدف کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
Scroll to Top