امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ سے باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
واشنگٹن: امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین کو خدشہ ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو مزید طویل کرنے کے فوجی آپشن کے نتائج الٹے نکل سکتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنا چاہیے اور اس کے خطے میں خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیئے، ایرانی صدر پزشکیان
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی سربراہ کے نزدیک صرف فضائی طاقت کی بنیاد پر ایران کے خلاف یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی، اس لیے عسکری حکمتِ عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔





