نصراللہ خٹک
ضلع چارسدہ تحصیل تنگی کے تھانہ مندنی کی حدود مارغان کلے میں دیور نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر افسوسناک فائرنگ کر کے اپنی 17 سالہ بھابھی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہنشاہ ولد جعفر شاہ ساکن مارغان کلے نے شک کی بنیاد پر اپنی 17 سالہ بھابھی (مسمات ن) پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے آر ایچ سی جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاورکے مزید 45 پرائمری سکول آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب
تھانہ مندنی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے جائے وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





