سمندری طوفان ڈولفن کی جاپان اور چین میں تباہی، 6 افراد زخمی، کئی پروازیں معطل

سمندری طوفان ڈولفن کی جاپان اور چین میں تباہی، 6 افراد زخمی، کئی پروازیں معطل

طاقتور سمندری طوفان ’’ڈولفن‘‘ نے جاپان اور چین میں شدید تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج اور پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔

جاپان کے علاقے اوکیناوا میں طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہو گئی،جاپان کے بعد یہ طوفان چین کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں شروع ہو گئیں۔

چینی محکمہ موسمیات نے صوبہ جی جانگ میں 500 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شنگھائی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ‘ملیسا’ کی شدت، جمیکا اور کیوبا میں تباہی، 30 افراد ہلاک

خراب موسم کے باعث شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر 1,384 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور یانگشان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Scroll to Top