وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچستان سے پیش کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو سراہتے ہوئے فنکاروں اور اس شاندار کاوش میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو دیکھ کر دل فخر سے بھر گیا ہے۔
اُنہوں نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش کے پیچھے شامل ہر فرد کے لیے دلی قدر دانی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیی، تمام متعلقہ افراد نے اپنے فن اور کاوش کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اُجاگر کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے وطن کے نام محبت بھرا پیغام، خوبصورت ملی نغمہ جاری
انہوں نے بلوچستان کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔





