بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 15 اگست تک کرفیو نافذ کردیا، جبکہ خضدار میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار محدود کردیے گئے۔
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ سوراب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست تک روزانہ رات 8 بجے سے صبح 9 بجے تک ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں شہریوں کو اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لیے جاری حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ردالفتنہ 3 کامیابی سے جاری، سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،ضلع نوشکی میں بی ایل اے کا حملہ ناکام، 7 کارندے جہنم واصل
نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی نقصان یا جانی و مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔





