عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی معمولی نیچے آئیں۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,322.28 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,381.60 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی نان فارم پے رول کے کمزور اعدادوشمار کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم موجودہ کمی کو منافع کے حصول کا ایک قدرتی عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ماہرین کا کہنا ہے کہ قلیل مدت کے دوران سونے کی قیمت 4,300 ڈالر فی اونس سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 28 ہزار روپے سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج ہونے والی کمی کے باعث مقامی منڈی میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





