بدعنوانی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش: سہیل آفریدی کا قومی میڈیا پرکالے چینل کا رونا دھونا

بدعنوانی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش: سہیل آفریدی کا قومی میڈیا پربھی کالے چینل کا رونا دھونا

خیبر پختونخوا میں بدعنوانی، ناکام حکمرانی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر سوالات اٹھنے پر صوبائی حکومت کے پاس کوئی معقول جواب سامنے نہ آ سکا۔ سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے قومی میڈیا پر بھی روایتی دفاعی کھیل کھیلتے ہوئے خبر رساں اداروں اور آزاد صحافت کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی وسیم بادامی کے سوالات کے سامنے وزیراعلیٰ کے پی کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کوئی ٹھوس صفائی دینے کے بجائے انہوں نے وفاق پر ملبہ ڈالنے اور صحافت کو بدنام کرنے کا راستہ اپنایا۔

سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہاکہ سب سے زیادہ کرپٹ لوگ وفاقی حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت پر تو صرف کالے چینلز اور ان کے جو کرتا دھرتا ہیں، وہ الزام لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کے لیے بری خبر: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

وزیراعلیٰ نے روایت کے مطابق یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں چاہے وہ کوئی وزیر ہو، سیکرٹری، بیوروکریٹ ہو یا پولیس افسر ہی کیوں نا ہوں ،ثبوت ملنے پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top