روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران کروڑوں ڈالر موصول، اعداد و شمار جاری

 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے،اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی آمد 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ موصول ہونے والے فنڈز میں سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالر بیرون ملک واپس بھیجے گئے۔

  یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 8 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے،سٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابل واپسی ذمہ داری 2 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top