نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کی قیادت کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مشترکہ معاہدے پر اعتماد میں لیا ہے ۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال، امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر توجہ کا مرکز بنے رہے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مکہ معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کرنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔





