اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر سمیت دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مقرر کردہ طریقہ کار پر عمل نہیں کر رہے۔ عدالت کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے آٹھ رہنماؤں کی فہرست پیش کی، جس میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کے نام شامل تھے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یہ آٹھ رہنما 10 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ درخواست گزاروں نے ملاقات کے لیے طے شدہ اصولوں پر عمل نہیں کیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہیں، اور اس کے بغیر کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور مولانا کے درمیان فاصلے کم کرنے میں وقت لگے گا, جنید اکبر

Scroll to Top