مارگلہ ٹریلز کے تفریحی راستے 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہیں گے

اسلام آباد میں مارگلہ ٹریلز کے تفریحی راستے 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہیں گے

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل جمعرات 13 اگست کو پورے دن عوام کے لیے بند رہیں گے۔

یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کے دفتر سے جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تمام ٹریلز پر عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بندش کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

نوٹیفکیشن کی نقول چیف کمشنر آفس اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وزارت داخلہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انوائرمنٹ اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کو بھی آگاہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top