اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمے کے بول وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں، جبکہ نغمے میں حب الوطنی کے احساس کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
*جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ” میرا پیار ا وطن پاکستان “ریلیز کر دیا گیا*
نغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اوریکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں
ملی نغمےمیں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے
آئی ایس… pic.twitter.com/BUFdDFjlYs
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 13, 2026
نغمے میں گلگت بلتستان کی حسین وادیوں، دلکش قدرتی مناظر اور خطے کی خوبصورتی کو وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جشنِ آزادی میں ایک روز باقی، پورا پاکستان سبز ہلالی رنگ میں رنگ گیا
ملی نغمے میں پاکستان کو جان اور زندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو اجاگر کیا گیا ہے۔
’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ میں پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے، جو جشنِ آزادی کے موقع پر قومی جذبے کو مزید اجاگر کرتا ہے۔





