وطن عزیز کی 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں آسمان رنگ و نور سے روشن ہوگیا، اسلام آباد،کراچی، پشاور، کوئٹہ ،لاہور اور مینار پاکستان سمیت کئی شہروں میں پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی میں پورٹ گرینڈ پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، پشاور میں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں آتشبازی کا مظاہرہ ہوا، ملتان میں گھنٹہ گھر چوک میں آتشبازی کی گئی، نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لئے سڑکوں پر نکل آئے۔
قوم حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہی، پورا ملک سبز و سفید رنگ میں رنگ گیا، نگر نگر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیوں شاہراہوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا یا گیا، شاہراہوں اور اہم مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔
چھوٹے بڑے تمام شہروں میں اہم عمارتوں کو پاکستانی جھنڈوں اور سبز و سفید رنگ کے قمقمقں سے سجایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں یادگارفتح کی شاندار افتتاحی تقریب، صدر مملکت، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی شرکت
پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے مال روڈ پر مشعل بردار آزادی کارواں نکالا، ہر طرف پاکستان زندہ آباد کے نعرے گونجتے رہے۔





