صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (سڑکوں پر پانی جمع ہونے) کا خدشہ بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے اور دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھمزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان۔





