ملک بھر میں 79 واں جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس پُر مسرت موقع پر بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
کراچی: مزار قائد پر روایتی پرچم تلے ہونے والی اس تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے مزارِ قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
ہر سال 14 اگست کو یہ ذمہ داری پاکستان نیول اکیڈمی کے سپرد کی جاتی ہے۔مزارِ قائد پر تعینات ہونے والے پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل ہیں، جن میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا دستہ نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے
گارڈز کی اس پروقار تعیناتی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تھے۔





