انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب شدید جھٹجے محسوس کئے گئے ہیں جس کے ساتھ زمین لر اٹھی، لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیبرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

 زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

 یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 110 سے متجاوز، درجنوں عمارتیں منہدم

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

Scroll to Top