آبنائے ہومز کو اپنا علاقہ قرار دینے کے امریکی صدر کے بیان پر ایران کا سخت ردعمل آگیا ، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غیرب آبادی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے یا بند رکھنے کا اختیار ایران کے پاس ہے ۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے، ایران امریکی دھمکیوں یا طاقت سے خوفزدہ نہیں ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکہ کی دھمکیوں یا طاقت سے مرعوب نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ ڈکلیئر کروں گا :،امریکی صدر کا بڑا اعلان
کاظم غریب آبادی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ بہت جلد آبنائے ہرمز کو اپنا علاقہ قرار دینے کا اعلان کرے گا اور تہران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔





