کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 110 سے متجاوز، درجنوں عمارتیں منہدم

کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 110 سے متجاوز، درجنوں عمارتیں منہدم

مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 111 افراد ہلاک جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے باعث 40 سے زائد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کولمبیا کے علاوہ ایکواڈور، پیرو، پاناما اور وینزویلا تک محسوس کیے گئے،زلزلے کا مرکز وکوا کے علاقے میں واقع میونسپلٹی سان ہوسے کے قریب بتایا گیا ہے، امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں اور نقصانات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ عمارتوں سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Scroll to Top