پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف جاری تین روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔
ٹیم آفیشلز کے مطابق بابر اعظم کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں میچ کے بقیہ حصے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق بابر اعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، جہاں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر کو اسلام آباد میں بڑا اجتماع ہوگا، لانگ مارچ کی قیادت خود کرونگا، سہیل آفریدی
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کھیلے جارہے سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سلیکٹ الیون نے پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 67 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔





