27 ستمبر کو اسلام آباد میں بڑا اجتماع ہوگا، لانگ مارچ کی قیادت خود کرونگا، سہیل آفریدی

نوشہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو اسلام آباد لایا جائے گا، جبکہ وہ خود اس مارچ کی قیادت کریں گے۔

نوشہرہ میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مارچ تک صوبے میں جاری میگا شجرکاری مہم کے تحت 14 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، جبکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 235 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور سے 20 لاکھ افراد نکلیں گے، شفیع جان نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ 13 اگست کی رات ایک کال پر پورا پاکستان ڈی چوک بن گیا تھا، جبکہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی قیادت وہ خود کریں گے اور 20 لاکھ سے زائد افراد کو اسلام آباد لائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت انہیں اپنے وژن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ ان کے مطابق بانی کی رہائی کے لیے گڈ گورننس کے ساتھ جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔

Scroll to Top