سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری دورۂ ترکیہ کے دوران پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔
سیلانی ویلفیئر کے مطابق مولانا بشیر فاروق قادری سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانے میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر پڑے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔
مولانا بشیر فاروق قادری جمعے کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچے، جس کے بعد انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم کو اہم سمری ارسال
سیلانی ویلفیئر کے مطابق مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے۔ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی معائنے کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فی الحال ان کے آپریشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق قادری کی طبی حالت مسلسل طبی نگرانی میں ہے۔





