استخار احمد یوسفزئی
صوابی: دریائے سندھ میں لاپتا شخص کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن کے دوران ایس ایس جی کمانڈو اہلکار محمد طارق ڈوب کر شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز میجر شہزاد خالد کے بھائی مہران دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے، جن کی لاش کی تلاش کے لیے ایس ایس جی کمانڈوز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
سرچ آپریشن کے دوران پانی کے اندر ایس ایس جی اہلکار محمد طارق کی آکسیجن سپلائی بند ہوگئی، جس کے باعث وہ ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی: دریائے سندھ میں باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے،تلاش جاری
ریسکیو اور سرچ ٹیموں نے محمد طارق کی لاش دریائے سندھ سے نکال لی، جسے مقامی پولیس کی نگرانی میں باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریائے سندھ میں لاپتا مہران کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن کے دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔





