صوابی: دریائے سندھ میں باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے،تلاش جاری

استخار احمد یوسفزئی

صوابی: دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں سمیت پانچ افراد ڈوب گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈوبنے والوں میں ایک نوجوان کا تعلق چارسدہ,3کا تعلق مردان جبکہ ایک نوجوان کا تعلق یارحسین سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں 26 سالہ اویس کا تعلق چارسدہ، 45 سالہ شکیل، ان کے 20 سالہ بیٹے شرجیل اور 16 سالہ بیٹے خضر کا تعلق مردان، جبکہ 14 سالہ مشال کا تعلق یارحسین سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم دریائے سندھ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم تاحال کسی شخص کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ریسکیو ٹیم کی جانب سے دریائے سندھ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top