جشنِ آزادی پر کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سرپرائز، محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کیلئے خصوصی سرپرائز کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن جاری ہے، جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم انجری کا شکار، سلیکٹ الیون کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کیلئے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین کے اعلان کے بعد کرکٹ شائقین میں رات 10 بجے ہونے والے خصوصی سرپرائز کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا ہے۔

Scroll to Top