کاشف عزیز
پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلہ بند روڈ، جانے خوڑ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت حمزہ اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں ملنے کے بعد مقتولین کے ورثا موقع پر پہنچ گئے۔ ورثا نے پولیس کو بتایا کہ دونوں مقتولین کے بعض افراد کے ساتھ سابقہ تنازعات چلے آ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول حمزہ کے جسم پر قمیص کے نیچے باندھا گیا پستول کا خالی کاش بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نامزد ملزم کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین منظور
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی رپورٹ پر واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔





