پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیںجس میں پارٹی صدر شاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر غور کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے شاہ غلام قادر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنت کش اور اچھے انسان ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا ہے۔
اجلاس کے دوران پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، حکومت سازی اور آزاد کشمیر میں عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ، 28 سالہ ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق اور 12 سالہ بہن زخمی
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور نومنتخب ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔





