ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ، 28 سالہ ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق اور 12 سالہ بہن زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

جی ٹی روڈ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے میں فیصل ہلز ٹیکسلا کی رہائشی 28 سالہ خاتون مسماۃ ش۔م جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی 12 سالہ بہن اسمیہ شدید زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ ٹک ٹاکر تھی اور اپنی بہن کے ہمراہ کار (نمبر BWV-609) پر راولپنڈی جا رہی تھی کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزم نے گاڑی روک کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گردن پر دو گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوئی اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعے میں زخمی ہونے والی 12 سالہ بہن اسمیہ کو فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مفرور ملزم کی تلاش اور قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور محرکات فی الحال سامنے نہیں آ سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top